25 اگست 2026 - 17:26
اسکاٹ بیسنٹ؛ امریکہ کا بکھرا ہؤا وزیر خزانہ

آج دنیا کی رائے عامہ اور بین الاقوامی مبصرین کو پوری طرح ادراک ہو چکا ہے کہ نہ صرف ٹرمپ، بلکہ بیسنٹ بھی ایک عجیب وہم میں مبتلا ہے؛ اور ٹرمپ ہی کی طرح، ہر روز کوئی نیا معاملہ یا مسئلہ کھڑا کرکے اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آج دنیا کی رائے عامہ اور بین الاقوامی مبصرین کو پوری طرح ادراک ہو چکا ہے کہ نہ صرف ٹرمپ، بلکہ بیسنٹ بھی ایک عجیب وہم میں مبتلا ہے؛ ایسا وہم جسے وہ ہر روز کوئی نیا معاملہ یا مسئلہ کھڑا کرکے اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ ناکامیوں کا ایک سلسلہ ہے جو 12 روزہ جنگ سے لے کر جنگِ رمضان اور آبنائے ہرمز کی جنگ تک جاری رہا اور اب معاشی جنگ کی باری آئی ہے۔ وہ رویہ جس کا وہمی ٹرمپ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا اور آج بیسنٹ کی گفتگو میں ظہور پذیر ہؤا ہے، حقیقت سے بھاگنے کی ایک بے بس کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

تحریر کا خلاصہ پیش خدمت ہے:

1۔ نیا امریکی چہرہ، پرانی حکمت عملی:

ٹرمپ اور بیسنٹ اپنی فوج اور سیاستدانوں کی ناکامیوں (12 روزہ جنگ، جنگِ رمضان، جنگِ ہرمز) کو چھپانے کے لئے معاشی جنگ اور پابندیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہیں "متوہم" اور "ابله" قرار دیا گیا ہے۔

2۔ امریکہ کی داخلی کمزوری:

بیسنٹ کی وزارت خزانہ بےکار ہے اور ماہرین سے خالی ہو ہے، امریکی قومی قرض 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، اور وہ اپنے داخلی مسائل کو ایران مخالف بیانات سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

3۔ ایرانی مزاحمت اور اتحاد:

حقیقت یہ ہے کہ ایران نے فوجی میدان میں امریکہ اور اسرائیل کو شکست دی ہے اور معاشی محاصرے کو توڑنے کے لیے متبادل راستے (شمالی راستے، زمینی راستے / ریلوے ) اپنا لئے ہیں۔ چین آج ایران کا پہلا تجارتی شریک ہے۔

4۔ علاقائی ریاستوں کے لئے انتباہ:

ایران واضح پیغام دیتا ہے کہ امریکی محاصرے میں شامل ہونے والی کسی بھی ریاست کو جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسے "غیر جانبدار" نہیں سمجھا جائے گا۔

5۔ آخری پیغام:

ایران، عوام اور مسلح افواج اور ایران عوام رہبر انقلاب اسلامی، امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی قیادت میں، پوری استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ امریکی دباؤ کا مقابلہ کریں گے اور برآمدات جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: ہادی ابراہیمی

تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha