24 اگست 2026 - 23:28
میجر جنرل رضائی عاصم منیر سے ملاقات میں: ہمیں امریکہ پر اعتماد نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا: امریکہ کو اپنا رویہ بدلنا چاہئے اور مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر ایران کے سکیورٹی انتظامات کے نافذ العمل ہونے پر زور دیا اور کہا: امریکہ کو اپنا رویہ بدلنا چاہئے اور مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے چاہئے۔

پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈمارشل عاصم منیر نے بھی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لئے پاکستان کی بکثرت کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے، ایران اور پاکستان ممالک کے درمیان برادری اور دوستی پر زور دیا اور کہا: پاکستان نے دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان سیکیورٹی قائم کرنے کے سلسلے میں بھی بہت سی کوششیں کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha