5 جولائی 2026 - 15:35
پاکستان اور ایران ہر مشکل میں ایک دوسرے کےساتھ کھڑے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر ایرانی قیادت سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کسی بھی مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر ایران کا دورہ کیا اور شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ثابت قدمی، جرات، صبر اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا اور خلوص اور عزم کے ساتھ کی ایران کی خدمت۔

انھوں نے کہا کہ ایران ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان انہیں ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھیں گے، ہم ان کی شہادت پر ایران سے اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے آئے ہیں، شہید لیڈر کے عزیزوں اور ہزاروں ایرانی بہن بھائیوں نے وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ہر حال میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، میں پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات شامل تھیں۔

تعزیتی تقریب میں سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ارکان پارلیمنٹ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha