24 اگست 2026 - 22:58
کسی کو امریکیوں کی بڑی بڑی شیخیوں کا یقین نہیں آتا، قالیباف

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے امریکیوں کی دھمکیوں کے جواب میں لکھا: امریکی جانتے ہیں کہ کسی کو ان کی بڑی بڑی شیخیوں کا یقین نہیں آتا؛ امریکہ معاشی لحاظ سے اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اس سے بھی زیادہ محدود کرنا چاہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف  نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر اپنے ذاتی صفحے پر ایک پوسٹ میں امریکیوں کی دھمکیوں اور شیخیوں کا جواب دیتے ہوئے لکھا:

- امریکی جانتے ہیں کہ کسی کو ان کی بڑی بڑی شیخیوں کا یقین نہیں آتا۔

- امریکہ معاشی لحاظ سے اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اس سے بھی زیادہ محدود کرنا چاہے۔

- ایران کے تجارتی شرکاء نے بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی، اور ہمیں پیغامات بھیج کر بھی، اعلان کیا ہے کہ وہ ان بیانات کو کسی بھی حیثیت میں نہیں مانتے۔"

کسی کو امریکیوں کی بڑی بڑی شیخیوں کا یقین نہیں آتا، قالیباف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha