21 اگست 2026 - 02:10
پہلے مرحلے کا اختتام؛ صنعاء کا ریاض پر دردناک ضربیں لگانے کا انتظام - 1

صنعاء نے 4 ہفتوں کی جنگ اور ریاض کے خلاف 3 فارمولے مستحکم کرنے کے بعد، اب دوسرے مرحلے کے لئے تیاری کر لی ہے، جس کے بارے میں عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سعودی سرزمین پر تیل کی ناکہ بندی سے بھی زیادہ دردناک مرحلہ ہوگا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ کل شام یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے بیان کے بعد، جس میں گذشتہ ایک مہینے میں سعودی عرب کو ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تذکرہ تھا، سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ یمن سعودی عرب کے خلاف بڑھتی ہوئی کشیدگی کے "دوسرے مرحلے" میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔

لبنانی اخبار "الاخبار" نے آج جمعرات کو رشید الحداد کے قلم سے ایک تحریر شائع کی جس میں کہا گیا:

صنعاء کی افواج نے سعودی عرب کے خلاف بحری اور فضائی عسکری کشیدگی بڑھانے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ کہ انہوں نے گذشتہ ہفتوں کے دوران تین عسکری فارمولے مستحکم کر لئے ہیں۔

پہلے مرحلے کا اختتام؛ صنعاء کا ریاض پر دردناک ضربیں لگانے کا انتظام - 1

1۔ "ناکہ بندی کے مقابلے میں ناکہ بندی"

یہ فارمولا بحیرۂ احمر کے جنوب سے شمال تک، خلیج عدن اور بحیرۂ عرب کے درمیان گذرگاہوں میں قائم کیا گیا۔

2۔ سعودی افواج کے اجتماع کے مراکز کو کہیں بھی ـ یمن کے مغرب سے مشرق تک ـ نشانہ بنانا۔ اور

3۔ "تسدید (Deterrence) اور براہِ راست جواب"۔ یہ فارمولا یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں سعودی سرزمین کے اندر اسٹراٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنانے پر مبنی ہے۔

پہلے مرحلے کا اختتام؛ صنعاء کا ریاض پر دردناک ضربیں لگانے کا انتظام - 1

ادھر یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر "یحییٰ سریع" نے "مرحلۂ اول" کی عسکری کارروائیوں کی حصولیابیاں بیان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یمن کی مسلح افواج نے 20 جولائی سے اب تک ۸ سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے (5 بحیرۂ احمر میں اور 3 خلیج عدن اور بحیرۂ عرب میں)۔

انھوں نے یہ بھی زور دیا کہ انھوں نے 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو بحیرۂ احمر اور بحیرۂ عرب سے گذرنے سے روکنے اور انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha