اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں موجود ذرائع نے متحدہ عرب امارات پر انصار اللہ کی جانب سے میزائل حملے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
صنعاء میں موجود اس کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دیر کے دوران صنعا کے اطراف سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف متحدہ عرب امارات نہیں بلکہ یمن کے اندر سعودی حمایت یافتہ مسلح عناصر کے ٹھکانے تھے۔
اس سے قبل بعض علاقائی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ یمن سے امارات کے جبل علی علاقے کی جانب میزائل داغے گئے ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ دبئی میں سنے گئے دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے جبل علی کی سمت آنے والے میزائلوں کو روکنے کی کارروائی کے نتیجے میں پیدا ہوئیں۔
یمنی ذرائع نے تاہم امارات پر براہِ راست میزائل حملے کے دعوے کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائلوں کے اہداف یمن کی حدود میں موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ