24 نومبر 2026 - 00:36
سنہ 2026 کی بڑی طاقتیں؟ - 1

گذشتہ اتوار کو ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین ہرزہ سرائی میں، ـ جو اس کے بکھرے ہوئے ذہن کی عکاسی کرتی ہے، ـ اپنے ذاتی سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر دو تصاویر شائع کر دیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

1- یہ جاننا اہم ہے کہ سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے انتخابات میں زبردست شکست کے بعد ان دنوں ٹرمپ کے ذہن میں کیا گذر رہی ہے۔

وہ بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان، دسوں ہزار میرینز کے ساتھ، اور کئی پرتوں پر مشتمل دفاعی نظام خطے میں لا چکا ہے اور اسلامی جمہوریہ کی مقدس سرزمین پر تیسری جارحیت کے لئے حملے کے لمحے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ اس نے بار بار حملے کا فیصلہ توڑا ہے اور سینٹکام کے کمانڈروں اور قدس پر قابض صہیونی رجیم کی فوج کے دہشت گردوں کو پریشان کرتا رہا ہے۔

تیسری جنگ کے ممکنہ نتائج کے سیاہ انجام نے اسے خوفزدہ کر دیا ہے۔

2- گذشتہ اتوار کو ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین ہرزہ سرائی میں، ـ جو اس کے بکھرے ہوئے ذہن کی عکاسی کرتی ہے، ـ اپنے ذاتی سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر دو تصاویر شائع کر دیں۔

ایک تصویر روس اور چین کے صدور کے ساتھ شینزین میں اپنی یادگار تصویر سے تعلق رکھتی ہے اور دوسری 80 سال پہلے امریکہ، روس اور برطانیہ کے سربراہان کی تہران میں موجودگی کی تصویر ہے، اور دونوں تصاویر کے اوپر اس نے لکھا ہے: "بڑی طاقتیں 1945 اور 2026"

ان دو لفظوں کی تفسیر ایک "ذہن خوانی" میں اس طرح کی جا سکتی ہے:

الف- میں ـ ٹرمپ ـ سوچتا تھا کہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد میں یورپی شراکت داروں کے بغیر بھی دنیا کا آقا بن سکتا ہوں!

میں ـ ٹرمپ ـ سوچتا تھا کہ وینزویلا، گرین لینڈ، ایران کو نگل کر، ٹیرف کی جنگ جیت لوں گا، اور خلیج فارس کے عرب ممالک کی گائیں دوہ کر امریکی حکومت کے قرضے ادا کر پاؤں گا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ اور

میں ـ ٹرمپ ـ سمجھ گیا کہ دنیا میں ایسی طاقتیں موجود ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: محمد کاظم انبارلوئی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha