بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ 83 سال قبل سابق سوویت یونین، امریکہ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے تہران میں سوویت یونین کے سفارت خانے کی عمارت میں حاضر ہو کر دوسری عالمی جنگ کے اہم ترین سفارتی واقعات میں سے ایک کو رقم کیا۔
چھٹی اور اخری قسط:
وائٹ ہاؤس نے سنہ 2025 میں "امریکی تاریخ میں سچائی اور صحت کو بحال کرنا" کے عنوان سے ایک حکم نامہ جاری کر کے قومی عجائب گھروں کے مواد پر نظرثانی کا مطالبہ کیا؛ ایسا اقدام جسے ناقدین نے امریکی تاریخ کے ناخوشگوار حصوں، خاص طور پر غلامی، نسلی امتیاز اور مقامی باشندوں کے خلاف تشدد کو دھندلا کرنے کی کوشش قرار دیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے میکسیکو کی جنگ کی تاریخ کو مسخ کرنے کے بارے میں اپنی رپورٹ میں اسمتھسونین عجائب گھروں (Smithsonian museums) میں تاریخی نقول کو حذف کرنے یا بدلنے کے بارے میں مورخین کی تشویش کی طرف اشارہ کیا۔
ٹرمپ کی طرف سے تاریخ سازی کی ایک اور مثال سنہ 2017 سے تعلق رکھتی ہے؛ جب اس نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کا ساتواں صدر اینڈریو جیکسن (Andrew Jackson) امریکی خانہ جنگی کو روک سکتا تھا، حالانکہ جیکسن 1845 میں، ـ یعنی سنہ 1861 میں امریکی خانہ جنگی کے آغاز سے 16 سال پہلے ـ انتقال کر گیا تھا!
روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے "ٹرمپ تاریخ کا حامی ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ مورخین پر اعتماد نہیں کرتا" کے عنوان سے ایک رپورٹ میں ان بیانات کو تاریخی دستاویزات سے اس کی بےاعتنائی کی مثال قرار دیا۔
ان تمام حقائق سے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کے رویئے میں ایک سیاسی نمونہ موجود ہے جس میں تاریخ اس کی مطلوبہ تصویر بنانے کا اوزار بن جاتی ہے۔
ٹرمپ اب مضحکہ خیز تاریخی جعل سازی کے ذریعے یہ جتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ "امریکہ چین اور روس کے ساتھ دنیا کے مستقبل کے نظام کی ڈیزائننگ اور ترسیم کر رہا ہے"، جبکہ ماہرین کے خیال میں "واشنگٹن اس وقت زوال کی ڈھلوان پر پہنچ گیا ہے اور ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں شکست نے، اس زوال اور اور عالمی سطح پر اس کا اثر و رسوخ ختم کرنے کے عمل کو تیزتر کر دیا ہے؛ بلاشبہ دنیا کا مستقبل تاریخ کے جعلی موازنوں سے نہیں بلکہ میدانی حقائق اور حقیقی فارمولوں سے بنتا ہے۔ امریکہ گذشتہ ایک دہائی میں عالمی زوال کی ڈھلوان پر لڑھک رہا ہے اور ایران کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی شکست نے اس حقیقت کو آشکار کر دیا ہے کہ کثیر قطبی نظام کا ظہور اور طاقت کے نئے مراکز کا ابھار، آنے والے سالوں کے بارے میں ایک پیشین گوئی سے زیادہ، ایک ایسی حقیقت ہے جس کی جہتیں، خصوصیات اور حقیقی مظاہر اب بالکل عیاں ہو گئے ہیں اور دنیا انہیں اپنے آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔
زیادہ تر ماہرین کا اعتراف ہے کہ "حقیقت یہ ہے کہ یک قطبی نظام کا دور گذر چکا ہے اور کثیر قطبی نظام اسی وقت ظہور پذیر ہو رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے بیجنگ میں جو کچھ ہؤا وہ نئی طاقتوں کے ظہور کے مقابلے میں امریکہ کے زوال کا ایک مظہر تھا۔
جیسا کہ اشارہ کیا گیا، ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کی شکست نے نئے اور کثیر قطبی عالمی نظام کے معرض وجود میں آنے کے مظاہر کو مزید عیاں و نمایاں کر دیا ہے۔ لہٰذا بلاشبہ اگر اب دنیا کے حالات کا موازنہ دوسری عالمی جنگ کے بعد کی تبدیلیوں اور معاملات سے کرایا جائے تو ٹرمپ، ایڈولف ہٹلر سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا شخص ہے؛ وہ جنونی اور پاگل شخص جس نے وہم آمیز خوابوں کی بنیاد پر جنگ چھیڑی اور انسانیت کے خلاف جرائم کئے اور بالآخر تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا گیا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون کا ماخذ: روزنامہ "وطن امروز"
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ