8 اگست 2026 - 15:38
مآخذ: ابنا
صنعا: ریاض کو یمن سے بڑا تھپڑ پڑا، سعودی عرب صنعا کی طاقت سے خوفزدہ ہے

یمنی حکام نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کو یمن کی جانب سے شدید ضربیں لگ رہی ہیں اور سعودی قیادت صنعا کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمنی حکام نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کو یمن کی جانب سے شدید ضربیں لگ رہی ہیں اور سعودی قیادت صنعا کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے مشیر محمد طاہر انعم نے کہا کہ سعودی عرب یمنی حملوں کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہا ہے، اس لیے ریاض کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کو چاہیے کہ دیر ہونے سے پہلے اپنے کیمپ چھوڑ دیں۔

انعم کے مطابق سعودی عرب کو سمندر، ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات، فوجی سازوسامان اور اہلکاروں سمیت مختلف محاذوں پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاض ان حملوں کی ذمہ داری عراق پر ڈال کر یمن سے ہونے والے حملوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے سعودی حمایت یافتہ یمنی جنگجوؤں سے کہا کہ وہ صورتحال سے سبق سیکھیں اور سمجھیں کہ سعودی عرب انہیں اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے کہا کہ یمن میں کوئی داخلی جنگ نہیں ہو رہی بلکہ صنعا سعودی قبضے اور اس کے مقامی و غیرملکی حمایت یافتہ عناصر کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔

الفرح نے خبردار کیا کہ یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی، چاہے وہ زمینی، بحری یا فضائی راستے سے ہو، سعودی عرب کے اندر حساس اہداف کو نشانہ بنانے کے ردعمل کا باعث بن سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha