5 اگست 2026 - 15:50
مآخذ: ابنا
یمنی فوج کا دعویٰ: بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے ایک آئل ٹینکر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے ایک آئل ٹینکر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

جاری بیان کے مطابق، یمنی فوج کا کہنا ہے کہ "وفاء" نامی سعودی آئل ٹینکر کو شمالی بحیرہ احمر میں ینبع کے ساحلی علاقے کے قریب متعدد بیلسٹک میزائلوں سے ہدف بنایا گیا، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ کامیابی سے اپنے ہدف پر لگے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی سعودی عرب کے خلاف اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کی حکمت عملی اور "محاصرے کے جواب میں محاصرہ" کی پالیسی کے تحت کی گئی۔

یمنی فوج کے مطابق، 22 جولائی سے بحری ناکہ بندی کے آغاز کے بعد اب تک آٹھ سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ 29 دیگر بحری جہازوں نے مبینہ طور پر اپنا راستہ تبدیل یا واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی آئل ٹینکروں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور ضرورت پڑنے پر ان میں مزید شدت لائی جائے گی تاکہ سعودی عرب کی سمندری نقل و حمل محدود کی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha