اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران پر کیے گئے حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک یمنی فوجی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یمنی فورسز کی کارروائی میں یمن کی مستعفی حکومت سے وابستہ مسلح گروپوں کے 58 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یمنی فوج نے مشرقی یمن میں سعودی فوج اور اس کی حمایت یافتہ فورسز کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔
آپ کا تبصرہ