5 اگست 2026 - 15:38
مآخذ: ابنا
یمنی علماء: سعودی اتحاد ناکام ، ایران کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں منعقدہ سالانہ علماء کانفرنس کے شرکاء نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ماضی میں یمن کے خلاف بنائے گئے تمام سعودی اتحاد ناکام رہے ہیں اور یمن اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کے دارالحکومت صنعاء میں منعقدہ سالانہ علماء کانفرنس کے شرکاء نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ماضی میں یمن کے خلاف بنائے گئے تمام سعودی اتحاد ناکام رہے ہیں اور یمن اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

کانفرنس میں یمن کے مفتی اعظم شمس الدین شرف الدین سمیت مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی۔ اعلامیے میں یمن پر عائد محاصرے اور فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یمنی قیادت کے فیصلوں کی مکمل حمایت کی جاتی ہے اور ملکی خودمختاری کے دفاع کو جائز حق قرار دیا گیا۔

شرکاء نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب پر زور دیں کہ یمن کے خلاف محاصرہ اور فوجی کارروائیاں ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے خلاف کسی بھی نئے اتحاد میں شمولیت غیرمنصفانہ اقدام ہوگی۔

اعلامیے میں فلسطین اور غزہ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ فلسطینی مسئلہ امتِ مسلمہ کی اولین ترجیح رہنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی علماء نے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لبنان کی مزاحمتی قوتوں کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔

بیان میں غزہ، لبنان اور عراق میں مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں پر بھی تنقید کی گئی اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے بارے میں سخت مؤقف اختیار کیا گیا۔

اعلامیے کے اختتام پر سعودی عرب سے متعلق ایک مبینہ معاملے پر بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کعبہ کے غلاف (کسوہ) کے کچھ ٹکڑے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کو بھیجے گئے تھے۔ اس دعوے کے حوالے سے مختلف مؤقف موجود ہیں اور اس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha