اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبوں مأرب اور حضرموت میں سعودی اتحاد سے وابستہ مسلح گروہوں کے اڈوں پر دھماکے ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح مشرقی یمن کے صوبہ حضرموت میں سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے متعدد ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں شدید دھماکے ہوئے۔
اسی طرح وسطی یمن کے شہر مأرب میں بھی ان گروہوں کے مراکز پر متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب، سعودی عرب کی جانب سے نجران پر یمنی حملے کی اطلاع دینے کے بعد فضائی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی سعودی عرب کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمد و رفت نمایاں طور پر متاثر ہوئی، جبکہ ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر متعدد ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ