8 اگست 2026 - 21:31
مآخذ: ابنا
 امریکہ اپنا رویہ درست نہیں کرتا تو آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی

 ایران کی سلامتی کے  سربراہ محمد باقر ذوالقدر نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی جانب سے چھ شرائط کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی سلامتی کے سربراہ محمد باقر ذوالقدر نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی جانب سے چھ شرائط کا اعلان کیا ہے۔

ذوالقدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک امریکہ اپنا رویہ درست نہیں کرتا، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ رویے کی درستی سے مراد درج ذیل اقدامات ہیں:

ایران کو کسی بھی صورت اور کسی بھی زبان میں دھمکی نہ دی جائے اور ایرانی عوام کی مقدسات کی توہین نہ کی جائے۔
ایران اور اس کے اتحادیوں، یعنی لبنان، فلسطین، یمن اور عراق کے خلاف جنگ اور جارحیت ہمیشہ کے لیے ختم کی جائے۔
بحری محاصرہ ختم کیا جائے اور امریکی فوجی، بحری و فضائی دستے ایران کے گرد و نواح سے واپس بلائے جائیں۔
ایران کے خلاف مسلط کی گئی دونوں جارحانہ جنگوں سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے۔
ایرانی عوام کے خلاف عائد ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیاں ختم کی جائیں۔
ایران کے منجمد اور ضبط کیے گئے اثاثے بلاشرط آزاد کیے جائیں۔

ذوالقدر نے کہا کہ یہ ایرانی عوام کے مطالبات ہیں، جنہیں انہوں نے 160 روز تک میدان اور سڑکوں پر مسلسل بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوریٰ عالی قومی سلامتی جنگ ہو یا مذاکرات، کسی بھی صورت میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha