20 جولائی 2026 - 21:37
دو ٹینکر جو آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ اور غیر قانونی روٹ سے گذرتے ہوئے، دھماکوں کا شکار ہو گئے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: رات گئے خلاف ورزی کرنے والے دو تیل بردار جہاز ـ جو طفل کُش امریکی فوج کے کے کہنے پر مجبور ہوکر آبنائے ہرمز کے جنوبی غیر محفوظ اور حادثہ خیز راستے سے داخل اور خارج ہونے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن وہ دھماکوں سے پھٹ کر رک رک گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا آپریشن نصر2 کا بیان نمبر 30 درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ

﴿وَإِنْ نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ﴾

اسلامی ایران کی بہادر اور اٹھی ہوئی قوم؛

رات گئے خلاف ورزی کرنے والے دو تیل بردار جہاز ـ جو طفل کُش امریکی فوج کے کے کہنے پر مجبور ہوکر آبنائے ہرمز کے جنوبی غیر محفوظ اور حادثہ خیز راستے سے داخل اور خارج ہونے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن وہ دھماکوں سے پھٹ کر رک رک گئے۔

یہ ہماری سرزمین ہے اور امریکی دہشت گرد فوج کا ہزاروں کلومیٹر دور سے مداخلت کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے اور اس کا پوری سختی سے مقابلہ کیا جائے گا اور جب تک امریکہ کی شرانگیزیاں جاری رہیں گی، یہ راستہ کیمیاوی کھاد کی منتقلی اور حتیٰ کہ ایک قطرہ تیل اور گیس کی نقل و حمل کے لئے بھی غیر محفوظ رہے گا۔

جارح فوج، اس غیر قانونی خلاف ورزی پر ہماری تنبیہی کارروائی کے لئے تیار رہے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha