اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کے قریب متعدد زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب بعض ذرائع نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں اور ڈرونز کے مشترکہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے فوری انتباہ جاری کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی اور شہریوں و غیرملکی رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ پرسکون رہیں اور فوری طور پر قریبی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
امریکی بحریہ کا پانچواں بحری بیڑہ خلیج فارس میں امریکہ کے اہم ترین فوجی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور خطے میں امریکی بحری کارروائیوں کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ