16 جولائی 2026 - 18:36
مآخذ: ابنا
جرمنی میں ایرانی سفیر کا یورپ کو انتباہ: امریکی جارحیت پر خاموشی کا خمیازہ خود بھگتنا ہوگا

جرمنی میں ایران کے سفیر مجید نیلی نے ایران کی شہری تنصیبات کے خلاف مبینہ امریکی دھمکیوں پر یورپی ممالک کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی جارحیت پر مصلحت پسندی کا نقصان بالآخر خود یورپ کو بھی اٹھانا پڑے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،جرمنی میں ایران کے سفیر مجید نیلی نے ایران کی شہری تنصیبات کے خلاف مبینہ امریکی دھمکیوں پر یورپی ممالک کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی جارحیت پر مصلحت پسندی کا نقصان بالآخر خود یورپ کو بھی اٹھانا پڑے گا۔

 مجید نیلی نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر یورپی خاموشی بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے دعووں سے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خاموشی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کا سبب بنتی ہے اور اس سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے اور ان کے بقول کسی بھی جارحیت کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ اور ان ممالک پر ہوگی جو اس کی معاونت کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha