ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے تیار کردہ سرویلنس آٹو میٹک سسٹم کا ، سپاہ کی بری فوج کے کمانڈر، بر یگیڈیر جنرل محمد پاک پور کی مو جودگی میں آج کامیاب تجربہ کیا گیا، اس صاعقہ سسٹم کی سب سے اہم خصوصیت اسکا آٹو میٹک سسٹم ہے جسکے استعمال کے لۓ کسی فرد کی ضرورت نہیں ہے ، صاعقہ سسٹم کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ دور سے کسی پر امن اور بے خطر جگہ پر نصب رہ کر رات دن اپنے مد نظر علاقہ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔علاوہ ازیں صاعقہ سسٹم ، آٹو میٹک اور غیر آٹو میٹک ، دونوں طریقوں سے متحرک اھداف کا پیچھا کرکے اسے نشانہ بنانے کی خصوصیت و صلاحیت کا حامل ہے۔.........../110
28 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 376437
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج اپنے تیار کردہ خودکار سرویلنس سسٹم "صاعقہ" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔