بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن نصر 2 کے بیان نمبر 15 میں اعلان کیا:
کویت کے علی السالم اڈے میں دہشت گرد فوج کا C-RAM سسٹم کا ابتدائی انتباہی ریڈار اور نیز کویت کے ام القصر بندرگاہ اور بحری اڈے میں امریکی دہشت گرد فوج کے جرائم پیشہ فوجیوں کے اجتماع کو مشترکہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله قاصم الجبارین
وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ
ایران کے غیرت مند اور بیدار عوام!
گذشتہ رات دشمن کی جانب سے ملک کے جنوبی ساحلوں اور شہروں کے بعض مقامات پر تجاوزات کے بعد، سپاہ کی بحریہ اور فضائیہ میں، آپ کے بہادر فرزندوں نے آپریشن نصر 2 کی آٹھویں لہر میں مبارک کوڈ نیم 'یا زینب کبریٰ(س)' کے ساتھ، ایک مشترکہ آپریشن میں اپنی میزائل اور ڈرون صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے، علی السالم اڈے میں [کویت پر قابض امریکی فوج کے] C-RAM سسٹم کا قبل از وقت انتباہی ریڈار اور نیز کویت کے ام القصر بندرگاہ اور بحری اڈے میں امریکی دہشت گرد فوج کے جرائم پیشہ فوجیوں کے اجتماع کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر تہس نہس کر دیا۔
ہم ایک بار پھر کویت کے معزز عوام کو یاد دلاتے ہیں کہ یہ دہشت گرد امریکی فوج آپ کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے مسلمان ملک ایران کے خلاف ان جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
آپ مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے توقع ہے کہ اپنے ملک کو قابضین و جارحین کی موجودگی سے پاک کر دیں اور اسلامی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے اپنی تاریخی شرافت اور عزت کو برقرار رکھیں۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ