29 اگست 2026 - 15:35
گارڈین کی چونکا دینے والی رپورٹ؛ امریکی بحریہ دیوالیہ ہو چکی ہے + ویڈیو

گارڈین نے لکھا: ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی تباہ کن جنگ نے امریکی بحریہ کو دیوالیہ کر دیا ہے۔

امریکی نیٹ ورک "مڈاس ٹچ" کے میزبان کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے بحریہ کو مجبور کیا ہے کہ وہ جنگی کارروائیوں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے براہ راست ملاحوں کی تنخواہوں اور دیگر مالی وسائل سے رقم نکالے۔ گارڈین نے یہ رپورٹ پینٹاگون کی نئی اندرونی دستاویزات کے حوالے سے شائع کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی نیٹ ورک "مڈاس ٹچ" (Midas touch TV) کے میزبان بین میسیلاس (Ben Meiselas) کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے بحریہ کو مجبور کیا ہے کہ وہ جنگی کارروائیوں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے براہ راست ملاحوں کی تنخواہوں اور دیگر مالی وسائل سے رقم نکالے۔ گارڈین نے یہ رپورٹ پینٹاگون کی نئی اندرونی دستاویزات کے حوالے سے شائع کی ہے۔

 امریکی فوج کے ایک سابق افسر، جو اب بحریہ کی ایک ٹھیکیدار کمپنی میں کام کرتے ہیں، نے گارڈین کو بتایا: "ان کا کام ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنا سارا ہتھیار استعمال کر لیا ہے۔ تمام جہاز فرسودہ اور بوسیدہ ہو چکے ہیں۔ اور ان کے پاس پیسے بھی ختم ہو گئے ہیں۔"

بین میسیلاس کہتے ہیں:

اسی اثناء میں کاڑڈین اخبار نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ شائع کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی المناک اور تباہ کن جنگ نے ریاستہائے متحدہ کی بحریہ کو دیوالیہ کر دیا ہے۔

اس جنگ نے امریکی بحریہ کو مجبور کر دیا ہے کہ اپنی فوجی کاروائیوں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے ملاحوں کی تنخواہوں اور دوسرے مالی وسائل میں سے براہ راست پیسہ نکال دے۔

گارڈین نے یہ رپورٹ پینٹاگون کی اندرونی دستاویزات کے حوالے سے، شائع کی ہے۔

اس وقت بحریہ کے لئے کام کرنے والی ایک ٹھیکیدار کمپنی میں کام کرنے والا سابق امریکی فوجی نے کارڈین کو بتایا ہے کہ "ان کا کام تمام ہوچکا ہے، انہوں نے اپنے تمام ہتھیار فائر کر دیئے ہیں، اپنے تمام جہازوں اور کشتیوں کو فرسودگی اور بوسیدگی سے دوچار کر چکے ہیں۔ ان کا پیسہ بھی ختم ہو چکا ہے۔

پینٹاگون کےایک نوٹ میں تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں براہ راست خبردار کیا گیا ہے؛ کیونکہ وزارت جنگ نے جنگی کاروائیوں کے لئے تنخواہوں اور اجرتوں میں سے رقم اٹھا لی ہے۔

امریکی بحریہ کہ ایک عہدیدار نے گارڈین کو بتایا ہے کہ تنخواہوں کے لئے مختص بجٹ بیرون ملک ہنگامی کاروائیوں کے لئے خرچ کیا گیا ہے۔ غیر ہنگامی مرمتوں اور تعمیر نو کا کا بھی اسی وقت ملتوی کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha