1 مارچ 2026 - 22:58
اشقیاء کی بساط لپیٹنا ہوگی، سنی عالم دین

بندرپل کے امام جمعہ شیخ حسین بازماندگان نے کہا: ہم اس وقت شیاطین اور دنیا کے خبیث ترین خبیثوں کے خلاف نبردآزما ہیں؛ آہنی ارادے سے ان اشقیاء کی بساط لپیٹ لیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بندر عباس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، شہر سرپل کے امام جمعہ شیخ حسین بازماندگان نے کہا:

• غم و اندوہ سے مالامال دل اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ، قائد امت حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (قُدِّسَ سِرُّہُ) کی شہادت پر ایران کی شریف قوم اور تمام مسلمانوں اور احرار عالم کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

• شہید، دانا و شجاع اور بصیر امام کی شہادت عظيم ترین نقصان اور جان لیوا صدمہ ہے؛ ہماری روح افسردہ اور ہمارے دل مغموم ہیں۔

• ہمارے امام شہید کا مشن جاری رکھنا واجب ترین فرائض میں سے ہے جو ایک الٰہی فریضہ ہے۔

• ہم اس وقت شیاطین اور دنیا کے خبیث ترین خبیثوں کے خلاف نبردآزما ہیں؛ اور ضرورت اس بات کی ہے آہنی ارادے سے ان اشقیاء کی بساط لپیٹ لیں۔

•  سفاک اور خونخوار امریکی ریاست اور طفل کُش صہیونی ریاست جان لیں کہ عظیم ایرانی قوم کبھی بھی اپنے شہید امام کے خون سے چشم پوشی نہیں کرے گی۔

• آج امریکہ دنیا کی قابل نفرت ترین، غلیظ ترین اور خونخوار ترین رجیم ہے؛ اور استکباری نظام جانتا ہے کہ اس طرح کے جرائم پیشگی کے ذریعے کبھی بھی مسلم اقوام کے دامن میں پلے ہوئے پرعزم مجاہدوں کے ارادوں میں خلل نہيں ڈال سکے گا اور اسلامی ایران کے غیور فرزند ـ بإذن اللہ ـ شقی ترین شقی کے منہ پر بھاری تھپڑ رسید کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha