بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بادی النظر میں، ایلون مسک کی کمپنیوں کے ساتھ عرب ممالک کا تعاون بنیادی طور پر تجارتی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں بیان کیا جاتا ہے۔ لیکن، سیکیورٹی اور دفاعی مطالعات کے نقطہ نظر سے، اس رجحان کی اہمیت کہیں اور ہے۔ SpaceX، Starlink اور xAI کمپنیوں میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کا ایک اہم حصہ دوہرے استعمال والی ٹیکنالوجیز میں شمار ہوتا ہے۔ ایسی ٹیکنالوجیز جو اگرچہ تجارتی مقاصد کے ساتھ تیار کی گئی ہیں، لیکن ان کے استعمال کی اصل صلاحیت فوجی، انٹیلیجنس اور سیکیورٹی شعبوں میں بروئے کار آتی ہے۔
حصۂ سوئم:
عمان؛ دفاعی قدر رکھنے والی ٹیکنالوجیز میں حصص کا مالک
عمان سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے شاید اس قاعدے میں میں سب سے کم دکھائی دینے والا اہم ملک ہے۔
قطر اور اردن کے برعکس، ـ جو بنیادی طور پر اسٹارلنک خدمات استعمال کرنے والے ہیں، ـ عمان کے قومی دولت فنڈ (OIA) نے xAI میں سرمایہ کاری کی ہے اور SpaceX میں بھی اس کی شرکت کی اطلاعات، شائع ہوئی ہیں۔
اس معاملے کی اہمیت یہ ہے کہ عمان محض ٹیکنالوجی کا خریدار یا استعمال کنندہ نہیں، بلکہ ان کمپنیوں کی ملکیتی ساخت کے ایک حصے میں موجود ہے جو سیٹلائٹ مواصلات، خلاء اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔
اس کے ساتھ ہی، عمان میں اسٹارلنک کی سرگرمیوں کا آغاز بھی اپنی جگہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ سیٹلائٹ مواصلات دور دراز علاقوں، اہم انفراسٹرکچر، بندرگاہوں، توانائی کی لائنوں اور بحران کے انتظام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اسی لئے عمان کو ایسا ملک سمجھا جا سکتا ہے جس نے استعمال کی سطح اور سرمایہ کاری کی سطح دونوں پر دفاعی قدر رکھنے والی ٹیکنالوجیز کے ماحولیاتی نظام میں قدم رکھا ہے۔
اس شعبے میں سرگرم سب سے اہم عمانی کمپنیاں تین ہیں:
1۔ OIA کمپنی: یہ کمپنی مسک کے ماحولیاتی نظام کے تین اسٹراٹیجک شعبوں سے رابطے کا سب سے اہم عمانی ذریعہ ہے۔
2۔ Starlink Muscat: دوسرے نمبر کی آپریشنل سطح کی عمانی کمپنی Starlink Muscat ہے۔ اور
3۔ TRA کمپنی: یہ کمپنی عمان میں Starlink کے ضوابط کی ذمہ دار ہے۔
قطر؛ خلیج فارس کے سیکیورٹی ماحول میں مواصلاتی انفراسٹرکچر کی اہمیت
مسک کے ماحولیاتی نظام میں قطر کا کردار سب سے بڑھ کر اسٹارلنک سے متعلق ہے۔
قطر میں اس نیٹ ورک کا باضابطہ آغاز اور Qatar Airways کے ساتھ اس کا تعاون، خطے کی نقل و حمل اور مواصلات کے اہم ترین مراکز میں جدید سیٹلائٹ مواصلاتی ٹیکنالوجی کے داخلے کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس معاملے کی سیکیورٹی اہمیت قطر کی خصوصی حیثیت سے واپس جاتی ہے۔ یہ ملک امریکی فوجی اڈے اور ایئربیس "العدید" کا میزبان ہے جو خطے میں امریکی فوجی کمانڈ کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے۔ ایسے ماحول میں، مواصلاتی ڈھانچوں کی کوئی بھی ترقی کو محض تجارتی منصوبے سے آگے بڑھ کر دیکھا اور جانچا جا سکتا ہے۔
اگرچہ اب تک قطر اور مسک کے ماحولیاتی نظام کے دفاعی حصوں کے درمیان کسی اعلانیہ معاہدے کا اعلان نہیں ہؤا، لیکن خلیج فارس کے ایسے حساس نقطے پر سیٹلائٹ مواصلاتی نیٹ ورکس کی توسیع نمایاں اسٹراٹیجک اہمیت رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ: قبس زعفرانی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ