10 جون 2026 - 00:56
اماراتی طیاروں نے تہران کی طرف پرواز کی ہے، مغربی ذرائع کا دعویٰ

مغربی خبری ذرائع نے  دعویٰ کیا ہے کہ کچھ اماراتی ہوائی جہاز تہران میں اترے ہیں۔ ان ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے کی اماراتی کوششوں کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مغربی ذریعے "انٹل واچ" نے دعویٰ کیا کہ کل ابوظہبی سے تہران آیا ہوئے اماراتی  ہوائی جہاز، 3 ارب ڈالر کی رقم لے کر آئے تھے اور یہ رقم امارات نے ایران کو دی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات امارات نے رمضان جنگ کے دوران امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے دی اور خود بھی براہ راست ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہؤا جس کی وجہ سے اس ریاست کو ایران کے جوابی حملوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا اور گویا اماراتی طیاروں کی تہران آمد ایران کا اعتماد حاصل کرنے اور ایران کے ساتھ تناؤ کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مغربی ذرائع کے مطابق، ایسی اطلاعات ہیں کہ خلیج فارس کے کچھ ممالک تہران کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور امارات بھی اسی تناظر میں ایران کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لئے مراعات دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha