7 فروری 2026 - 03:51
عرب حکمرانوں کی شکار کیلئے پاکستان آمد، مقامی زمینداروں اور انتظامیہ کی اوچھی حرکات!

عرب حکمرانوں کی شکار کیلئے پاکستان آمد، مقامی زمینداروں اور انتظامیہ کی اوچھی حرکات سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے آشکار کردیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عرب حکمران شکار کے موسم میں پاکستان آتے ہیں اور اس کےلیے خصوصی جگہیں الاٹ کی جاتی ہیں ، ایسے میں سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے مقامی زمینداروں اور انتظامیہ کی اوچھی حرکات اپنی نئی کتاب "جہد مسلسل " میں لکھ دی ہیں جو انہیں ایک منیجر نے بتائیں۔

وہ لکھتے ہیں کہ رحیم یار خان کی ایک امتیازی خاصیت یہ بھی تھی کہ یو اے ای کے حکمران شیخ زید بن سلطان النہیان یہاں سردیوں میں ایک مہینے کے لیے آتے تھے۔ یہاں ریگستان میں شکار بھی کھیلتے اور موسم سے بھی لطف اندوز ہوتے تھے۔

شیخ زید کی آمد اور ان کی دلچسپی نے علاقے کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے شہر میں ایک بہترین ہسپتال اور ہوائی اڈہ بنادیا تھا۔

ایک بار بادشاہ کی آمد کے سلسلے میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بھی شہر سے قریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بادشاہ کے محل میں گیا جہاں شاہی محل کے منیجر نے مجھے تمام کمرے دکھائے۔۔۔ اور ہنستے ہوئے یہ بھی بتایا "سر! بادشاہ سلامت کی آمد سے تو پورے ضلع کی موج ہوجاتی ہے"،

پھر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ "بادشاہ سلامت اور شاہی خاندان کی روایت ہے کہ وہ راستے میں کھڑے گداگروں کو پیسوں کی تھیلیاں اور مہنگی گھڑیاں دیتے تھے۔ لہٰذا یہاں کے مقامی زمیندار راستوں پر گداگروں کا روپ دھار کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔

بادشاہ یا شہزادے ہسپتال کا دورہ بھی کرتے ہیں اور مریضوں کو بھی بخشیش دے جاتے ہیں۔ اس بخشیش کے حصول کے لیے مقامی مجسٹریٹ اور تھانیدار ایم ایس پر دباؤ ڈال کر مریضوں کے بستروں پر لیٹ جاتے ہیں اور ان سے مہنگے تحائف وصول کر کے گھر آجاتے ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha