20 مئی 2026 - 20:39
نئی پسپائی: عربوں نے کہا حملہ نہ کرو! ٹرمپ کا جھوٹ کھل گیا

دہشت گرد امریکی صدرنے دعویٰ کیا: "قطر، سعودیہ اور امارات کے رہنماؤں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل کے قریب ہیں، جبکہ نہ تو حملے کا کوئی پروگرام تھا، نہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی عربوں نے درخواست دی ہے/ ٹرمپ نے کب خلیج فارس کے ممالک کے رہنماؤں کو اہمیت دی ہے؟! / ٹرمپ نے اب تک چھ مرتبہ پسپائی اختیار کی ہے، ٹرمپ کے چہیتا صہیونی نامہ نگار / ٹرمپ کے فیصلوں کے بارے میں ماہرین نفسیات سے پوچھو، رابرٹ میلی / ٹرمپ کے فیصلے کا راز افشا ہوگیا، المیادین۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ دہشت گرد امریکی صدرنے دعویٰ کیا: "قطر، سعودیہ اور امارات کے رہنماؤں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل کے قریب ہیں!

اسی بنا پر فیصلہ کیا کہ منگل 19 مئی کے لئے منصوبہ بند حملہ کچھ عرصےکے لئے ملتوی کردوں۔ امید ہے کہ یہ التوا مستقل ہو، لیکن ممکنہ طور پر، عارضی ہوگا۔

قطر کے امیر، سعودیہ کے ولیعہد اور امارات کے صدر نے مجھ سے درخواست کی حملہ دو تین دن تک ملتوی ہوجائے تاکہ مذاکرات کے حتمی ہونے کے لئے موقع فراہم ہو سکے اور میں نے بھی اس درخواست سے اتفاق کیا!۔"

ٹرمپ نے کب خلیج فارس کے ممالک کے رہنماؤں کو اہمیت دی ہے؟!

عسکری تجزیہ کار، "ایلیجاہ میگنیر (Elijah Magnier)" نے امریکی پیڈوفائل صدر کے فیصلے کے بارے میں لکھا: "ٹرمپ کب سے خلیج فارس کے ممالک کے رہنماؤں کی رائے کو اہمیت دینے لگا ہے؟! اس نے جنگ اسرائیل کے مفاد میں شروع کر دی اور عرب ممالک کو خبردار کرنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔ کیا اب وہ انہیں رعایت دینا چاہے گا؟۔"

ٹرمپ نے اب تک چھ مرتبہ پسپائی اختیار کی ہے، ٹرمپ کے چہیتا صہیونی نامہ نگار

ایکسیوس ویب گاہ میں ٹرمپ کے پسندیدہ اسرائیلی جاسوس-نامہ نگار "بارک ریوڈ" (Barak Ravid) نے لکھا: "ٹرمپ نے جنگ کے آغاز سے اب تک چھ مرتبہ اپنی ڈیڈلائنز میں توسیع کی ہے اور ایران کے خلاف منصوبہ بند حملوں کو ملتوی کر دیا ہے!؟

نکتہ:

واضح رہے کہ بارک ریوڈ اسرائیلی ـ امریکی نامہ نگار ہے جو ایکسیوس میں لکھتا ہے اور ٹرمپ کے ذہنی ڈھانچے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ وہ ٹام بارک، وٹکاف اور کوشنر کے ساتھ مل کر ٹرمپ کی ایسی یہودی ٹیم تشکیل دیتا ہے جو در حقیقت ایپیسٹین فائلز میں ٹرمپ کے کردار کی بنیاد پر، وائٹ ہاؤس کو اسرائیل کی خاطر، مسلسل جنگ کی حالت میں پھنسائے رکھتی ہے۔ اگر امریکہ کو نقصان پہنچا یا حتی کہ یہ ملک مکمل طور پر جل گیا تو اس ٹیم اور صہیونیوں کی بلا سے۔

معاہدے تک پہنچنے کے امکان کے بارے میں ماہرین نفسیات سے پوچھ لیجئے! / ایران پسپا نہیں ہوگا، رابرٹ میلی

سابق امریکی مذاکرات کار رابرٹ میلی (Robert Malley) نے کہا:

ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے امکان کے بارے میں مجھ یا بین الاقوامی امور کے کسی ماہر سے مت پوچھیں؛ ماہر نفسیات سے پوچھیں! کیونکہ یہ مسئلہ ٹرمپ کے تخیّلات پر منحصر ہے جو ہر گھنٹے اور کبھی ہر منٹ، بدلتے رہتے ہیں۔"

سابق امریکی اہلکار نے زور دے کر کہا: "ٹرمپ دعویٰ کرنا چاہتا ہے کہ "میں نہ صرف فاتح ہؤا بلکہ اپنے دشمن کو بھی پسپائی پر مجبور کیا"، ایسی کوئی چیز ایران کے بارے میں کبھی بھی نہیں ہوگی۔

ٹرمپ کے فیصلے کا راز افشا ہوگیا، المیادین

المیادین نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا:

"ٹرمپ کی طرف سے حملوں کے التوا کا سبب، امریکی وزارت جنگ کا یہ انتباہ تھا کہ ایران کا ایئرڈیفنس سسٹم بہت طاقتور اور ترقی یافتہ ہوچکا ہے۔

پینٹاگون کے اعلی عہدیداروں نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران نے لڑاکا طیاروں کا سراغ لگانے اور نشانہ بنانے کی اپنی صلاحیت کو بہت ترقی دی ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

نئی پسپائی: عربوں نے کہا حملہ نہ کرو! ٹرمپ کا جھوٹ کھل گیا

ٹرمپ کی یہودی ٹیم جو نیتن یاہو کی خدمت کرتی ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha