بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
صہیونی عیسائی اور مشرق وسطیٰ [مغربی ایشیا] کی جنگ
صہیونی عیسائی رہنماؤں پر الزام ہے کہ وہ بائبل کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا دعویٰ کرکے امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ پر اکسا رہے ہیں۔
ٹیلی وژن پر انجیلی تبشیر میں مصروف صہیونی عیسائی پادری جان ہیگی (John Hagee) نے یکم مارچ کو ـ ایران پر حملے کے چند گھنٹے بعد ہی، ایک تقریر میں، یوں دعا کی: "قادر مطلق خدا کو میدان جنگ میں لایا جائے اور صہیونیت کے دشمن اور ریاست ہائے متحدہ کے دشمن ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو جائیں۔ خدا اٹھے اور اس کے دشمن منتشر ہو جائیں۔"
وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے جنگ کے دوران اپنے بیانات میں بائبل کی آیات کا حوالہ دیا ہے۔ جنگ کے شروع میں، اس نے پینٹاگون میں ایک دعائیہ تقریب میں "ان لوگوں کے خلاف فیصلہ کن تشدد کا مطالبہ کیا جو رحم کے مستحق نہیں ہیں۔"
ریاست ہائے متحدہ کے فوجی کمانڈروں پر بھی الزام ہے کہ وہ اپنے سپاہیوں کے لئے "زمانے کے اختتام" کے بارے میں انجیلی بیانات استعمال کرتے رہے ہیں۔
ایک کمانڈر نے اپنے سپاہیوں سے کہا ہے کہ یہ خدا کے الٰہی منصوبے کا حصہ ہے؛ جو عیسیٰ مسیح کی قریبی واپسی کا سبب بنتا ہے۔
صہیونی عیسائی ـ اس تصور کے برعکس کہ وہ ہمیشہ یہودیوں کی غلامی اختیار کئے رکھیں گے ـ یہودیت کو مقصدیت سے عاری سمجھتے ہیں اور اس کے ایک عارضی وجود کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس نظریئے کے مطابق عیسائیوں کو آخر کا یہودیوں کی جگہ لینا ہوگی۔
صہیونی عیسائیت صرف اس عقیدے کی بنا پر یہودیوں کی مقدس سرزمین میں واپسی کی حمایت کرتی ہے کہ یہودیوں کو اکٹھا ہونا چاہئے تاکہ آخر کار وہ سب مسیحیت قبول کر لیں۔
واضح رہے کہ عیسائی سمجھتے ہیں کہ قتل ہونے کے بعد زندہ ہوکر آسمان پر چلے گئے ہیں اور وہ آخری زمانے میں واپس آئیں گے جبکہ یہودی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے عیسیٰ کے عنوان سے ظاہر ہونے والے شخص کو قتل کر دیا تھا اور عیسیٰ مبعوث ہی نہیں ہوئے ہیں، چنانچہ وہ ان کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ آگر یہودیت کی حقانیت کی گواہی دیں!! اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ مستقبل قریب میں ان دو فرقوں کے درمیان خونی مسابقت کا پورا امکان پایا جاتا ہے۔
حالیہ برسوں میں، اسرائیلی رہنماؤں نے بااثر صہیونی عیسائیوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے ہیں۔
بنیامین نیتن یاہو نے دسمبر 2025 میں کہا "یہودی ریاست کے معرض وجود میں آنے کا تصور، یہودی ریاست کے دوبارہ ظہور کا تصور، صہیونی عیسائیوں کی حمایت کے بغیر مشکل تھا۔"
آج کل، عام طور پر غیر انجیلی پروٹسٹنٹ فرقوں، اور آرتھوڈوکس اور کیتھولک گرجا گھروں نے صہیونی عیسائیت کو مسترد کر دیا ہے۔
اختتام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: ذینئل ٹیسٹر
فارسی ترجمہ: سید مہدی سیدی
اردو ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Christian Zionism: What it is and how it affects the US and Israel
Daniel Tester, May, 8. 2026
Middle Easte Eye
آپ کا تبصرہ