بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ المیادین نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا: ٹرمپ کی اپنے اعلان کردہ حملے کو [چھٹی مرتبہ] اس لئے ملتوی کیا کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کے فضائی دفاع میں نمایاں اضافے اور بہتری کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیداروں نے ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ ایران نے جنگی طیاروں کی شناخت اور تعاقب میں اپنی صلاحیت اور طاقت میں بہت زیادہ ترقی کی ہے اور اپنے فضائی دفاعی نیٹ ورک کو مضبوط کر لیا ہے۔
پینٹاگون نے ٹرمپ کو ایران پر دوبارہ حملے کے سلسلے میں متنبہ کیا تھا کہ ایران کی دفاعی آمادگی اور نئی صلاحیتیں امریکی فضائیہ کے لئے خطرناک ہو سکتی ہیں۔ پینٹاگون نے ٹرمپ کو ایران پر دوبارہ حملے کے سلسلے میں متنبہ کیا تھا کہ ایران کی دفاعی آمادگی اور نئی صلاحیتیں امریکی فضائیہ کے لئے خطرناک ہو سکتی ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا:
ٹرمپ نے پینٹاگون کی جانب سے ایران کے امریکی فضائی کارروائیوں پر نگرانی کے نظام اور اس کے فضائی دفاع میں بہتری کے حوالے سے خدشات کی بنا پر، جنگ کو دوبارہ شروع کرنے سے جزوی طور پر روک دیا۔
اس عہدیدار نے اخبار سے کہا: ایرانی کمانڈروں نے، ممکنہ طور پر روس کی مدد سے، امریکی جنگی طیاروں اور بمبار طیاروں کے پرواز کے نمونوں کا مطالعہ مکمل کر لیا ہے۔
اس عہدیدار نے خبردار کیا کہ ایرانیوں نے گذشتہ ماہ F-15E لڑاکا طیارہ مار گرایا اور ایک F-35 کو ایک زمینی دفاعی سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا، جس سے ظاہر ہؤا کہ امریکی طیاروں کی پروازوں کے طریقے ایسے انداز میں ـ ایرانیوں کے لئے ـ قابلِ پیشین گوئی ہو چکے ہیں جس سے ایران کو ان کے خلاف نمایاں طور پر دفاع کا موقع ملتا ہے۔
نکتہ:
یا امریکی دفاعی عہدیدار نے یا پھر نیویارک ٹائمز نے اس حقیقت کی طرف اشارہ نہیں کیا کہ ایران نے 40 روزہ جنگ میں ایف-16، ایف-18، A10، آواکس طیاروں سمیت مختلف النوع طیاروں، ایئرفیولنگ ٹینکروں، کئی ہیلی کاپٹروں اور سینکڑوں ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا، جن میں بے شمار MQ9 ڈرونز اور کم از کم دو MQ4C شامل ہیں۔ MQ4C ساٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتا ہے۔
امریکی ذرائع کی شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، کم از کم 39 طیارے تباہ ہو گئے ہیں اور 10 کو نقصان پہنچا ہے۔
تباہ ہونے والے امریکی طیارے اور ڈرونز کے اعداد و شمار میں ان طیاروں اور ڈرونز کی طرف اشارہ نہیں ہؤا جو کویت، امارات، قطر، بحرین، سعودی عرب، بحرین اور مقبوضہ فلسطین میں واقع امریکی اڈوں میں تباہ ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ