6 جولائی 2026 - 01:10
تہران کے مصلیٰ میں انقلاب کے رہبر شہید کے جسم مبارک سے وداع اختتام پذیر + ویڈیوز

انقلاب اسلامی کے رہبر شہید اور ان کے شہید اہل خانہ کے پاکیزہ جسموں سے عوامی وداعی رسم ـ تقریباً دو شب و روز تک عوام کی مصلائے امام خمینی(رح) تہران میں وسیع اور مسلسل موجودگی کے بعد ـ اتوار 5 جولائی 2026ع‍ کی شام کو اختتام پذیر ہوئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلابِ اسلامی کے امام شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) اور ان کے شہید اہل خانہ کے پاکیزہ جسموں سے عوامی وداعی رسم ـ تقریباً دو شب و روز تک عوام کی مصلائے امام خمینی(رح) تہران میں وسیع اور مسلسل موجودگی کے بعد ـ اتوار 5 جولائی 2026ع‍ کی شام کو اختتام پذیر ہوئی۔

یہ مراسمات، جو ہفتہ کی صبح سے شروع ہوئے تھے، کروڑوں عزاداروں کے عظیم اجتماعات کے ساتھ منعقد ہوئے جن میں عوام کے مختلف طبقوں، شہداء کے خاندانوں، غازیوں، ملکی اور فوجی حکام، نیز غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی اور مصلائے امام خمینی(رح) اس پوری مدت میں، "آقائے شہیدِ ایران" کے ساتھ عقیدتمندانہ وداع کا منظر قائم و دائم رہا۔

تقریب کے دوران، زائرین ملک کے مختلف صوبوں سے تہران کے بڑے مصلیٰ میں حاضر ہوئے، قرآن کی تلاوت، مرثیہ خوانی اور نماز کی ادائیگی کے ساتھ، انقلابِ اسلامی کے رہبر رہبر کے پاکیزہ پیکر سے وداع کیا اور انقلابِ اسلامی، شہداء اور ان کے مکتب اور مشن عہدِ کی تجدید کی۔

وداعی تقریب اتوار کی شام عوام کی عمومی موجودگی کے خاتمے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور انقلابِ اسلامی کے رہبر شہید کا پاکیزہ پیکر، تشییع اور تدفین کی رسم کے اگلے مراحل کی انجام دہی کے لئے، مصلائے امام خمینی(رح) سے منتقل کیا گیا۔

انقلابِ اسلامی کے رہبر شہید کے کی تشییع جنازہ کی رسم، کل صبح عوام اور ذمہ داران کی وسیع موجودگی کے ساتھ منعقد ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha