10 مئی 2026 - 13:14
خلیج فارس میں امریکی بَلک کیریئر نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بن کر آتشزدگی سے دوچار!

نشانہ بننے والا امریکی پرچم بردار بَلک کیریئر قطر کے دارالحکومت دوحہ کے قریب لنگر انداز تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایک باخبر ذریعے نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایک بَلک کیریئر کو قطر کے ساحلوں کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ جہاز امریکی پرچم کے تحت سفر کر رہا تھا اور اس کا تعلق ریاستہائے متحدہ امریکہ سے تھا۔

چند گھنٹے پہلے، برطانیہ کے میرین آپریشن سینٹر نے بھی اعلان کیا کہ ایک بَلک کیریئر قطر کے قریب نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آ گیا ہے۔

یہ امریکی جہاز وسطی خلیج فارس میں، دوحہ کے ساحلوں پر، آبنائے ہرمز سے دور، نامعلوم سمت سے ایک پروجیکٹائل کا نشانہ برا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha