بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرکزی حضرت خاتم الانبیاء(ع) ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر، فلائٹ میجر جنرل پائلٹ علی عبداللہی نے ایک پیغام میں زوردے کر کہا: ہم بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی ایران کی مسلح افواج کے زیر کنٹرول ہے اور کسی بھی حالت میں کوئی بھی محفوظ آمد و رفت، مسلح افواج کی ہم آہنگی سے انجام پاتی ہے۔
مرکزی حضرت خاتم الانبیاء(ع) ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل عبداللٰہی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:
ہم بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے زیر کنٹرول ہے اور کسی بھی حالت میں کوئی بھی محفوظ آمد و رفت، مسلح افواج کی ہم آہنگی سے انجام پاتی ہے۔
امریکہ کے جرائم پیشہ سرغنے اور جارح اور دہشت گرد فوج، ـ جو کچھ عرصے سے دنیا کے آزاد اور بین الاقوامی پانیوں میں چوری اور بحری قزاقی میں مصروف ہیں اور عالمی تجارت و معیشت کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ـ اور ان کے حامیوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اسلامی ایران کی مضبوط، ثابت قدم اور بہادر قوم اور تیار اور طاقتور مسلح افواج نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی سطح پر اور ایران کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی خطرے یا جارحیت کا بہت سخت اور پشیمان کن جواب دیتی ہیں۔
ہم پوری طاقت سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو برقرار رکھتے اور مضبوطی سے اس کا انتظام کرتے ہیں اور تمام تجارتی جہازوں اور تیل بردار جہازوں کو اعلان کرتے ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز میں موجود مسلح افواج کی ہم آہنگی کے بغیر نقل و حرکت کے کسی بھی اقدام سے گریز کریں تاکہ ان کی سلامتی خطرے میں نہ پڑے۔
ہم خبردار کرتے ہیں کہ کوئی بھی غیرملکی مسلح فوج، خاص طور پر جارح امریکی فوج، اگر آبنائے ہرمز کے قریب آنے یا اس سے داخل ہونے کا ارادہ کرے تو اس پر حملہ کیا جائے گا۔
شرپسند امریکہ کے حامیوں کو خبردار رہنا چاہئے اور ایسا کوئی کام نہ کریں کہ انہیں ناقابلِ تلافی پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے، کیونکہ موجودہ حالات کو خراب کرنے کے لئے امریکہ کا کوئی بھی جارحانہ اقدام صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنانے اور اس کا نتیجہ علاقے میں بحری جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے سوا کچھ بھی نہیں دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ