فلسطین
-
تصویری رپورٹ | غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی مجرم فوجیوں نے بروشرز تقسیم کر کے فلسطینیوں کو حملے کی دھمکی دی ہے اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ جنوب اور دیگر علاقوں کی طرف چلے جائیں۔ اسرائیلی وارننگ کے بعد فلسطینی خان یونس شہر کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
-
سلامتی کونسل کے ارکان نے غزہ کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی - صیہونی منصوبے کی مخالفت کر دی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد ارکان نے غزہ پٹی کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی - صیہونی منصوبے کی مخالفت کر دی ہے
-
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے آج صبح کے جارحانہ حملوں میں کم سے کم 20 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
-
ویڈیو | کیمبرج کی طالبہ کا فلسطینیوں کے حق میں دلیرانہ مؤقف
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،کیمبرج یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے اسرائیل کے ساتھ یونیورسٹی کے جاری تعاون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فارغ التحصیلی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر زمین پر بیٹھ کر فلسطین کا پرچم بلند کیا۔ اس نے کہا کہ یونیورسٹی غزہ میں نسل کشی میں شریک ہے۔
-
غذائی کمی، زندگی کی بقاء کا سوال: غزہ میں خاموش جنگ
یہ جنگ صرف جسموں کو کمزور نہیں کر رہی، بلکہ ذہنوں کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ جنگِ غذا ایک نفسیاتی جنگ ہے، جو فلسطینی عوام کو ذلت، تسلیم اور ان کے عزم و ارادے کو توڑنےکی کوشش کرتی ہے۔ لیکن تجربہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فلسطینی عوام نہ فقر کے آگے جھکتے ہیں اور نہ ہی بھوک کے سامنے، بلکہ وہ اپنے مقصدِ مقاومت اور آزادی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔
-
غزہ میں انسانیت سسکنے لگی: کھانے کی تلاش میں مائیں بےبس، بچے فاقوں سے نڈھال
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قحط کی شدت نے ماؤں کو زمین سے خوراک چُننے پر مجبور کر دیا۔ معصوم بچے ایک نوالے کی تلاش میں فلاحی کچنوں کے سامنے رو رہے ہیں۔
-
غزہ پٹی کے 60 فیصد بچوں کو غذائی قلت کا سامنا
غزہ پٹی کے میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ علاقے میں خوراک اور ادویات کی کمی اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے محاصرے کی وجہ سے ٪60 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
-
امریکہ اور اسرائیل کا خطے میں تجاوز، انسانیت کی تاریخ پر بدنما داغ
بحرین کی مخالف فورسز کا بیان: امریکہ اور اسرائیل کے مسلسل حملوں کے رد عمل میں، فلسطین، یمن اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم، یہ اقدام قانونی اور انسانی حق ہے اور کبھی نہیں رکے گا۔
-
تصویری رپورٹ |غزہ میں پانی کا قحط: زندگی کا سنگین بحران
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی محاصرے اور غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کے بعد، غزہ کی پٹی میں پانی کی شدید قلت کا بحران مسلسل جاری ہے۔ خان یونس، غزہ میں مقیم فلسطینی اپنی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ٹینکروں سے بالٹیاں بھر کر لے جا رہے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ|غزہ میں تباہی کی داستان: شہر کی بربادی سے پہلے اور بعد کی دل دہلا دینے والی تصویری جھلکیاں"
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے حملوں، جو ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ سے شروع ہوئے، نے غزہ کی پٹی کو ایک ملبے کا ڈھیر اور تباہ شدہ شہر میں تبدیل کر دیا ہے۔ محفوظ کی گئی تصاویر میں ۷ اکتوبر سے پہلے اور بعد کے مناظر میں غزہ کی ویرانی کو بخوبی دکھایا گیا ہے۔
-
ویڈیو | فلسطینی مزاحمت کی تاک تاک کر ضربیں، دشمن صف آراء ہوا پسپا
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی فورسز نے شمالی غزہ میں صہیونی فوجیوں کے خلاف ایک مشترکہ گھات (کمین) آپریشن کی ویڈیو جاری کی ہے۔
-
فلسطین کی حمایت ترک نہیں کریں گے، موجودہ حکمران امتِ مسلمہ کی نمائندگی نہیں کرتے: راجہ ناصر عباس
فلسطین کی حمایت ہمارا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے
-
"غزہ کے گلی کوچوں میں بکھرا غیر پھٹا گولہ بارود، شہریوں کے لیے خاموش خطرہ بن چکا ہے"
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، ایک طرف صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں، تو دوسری جانب غیر پھٹے میزائل اور بارودی مواد فلسطینی شہریوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ | صیہونی ریاست کی جیلوں سے 10 فلسطینیوں کی رہائی
اہل بیت (ع)نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، صیہونی ریاست نے 10 فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے جو غزہ کے رہائشی تھے اور جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رہا کیے گئے تمام 10 فلسطینیوں کو دیر البلح کے علاقے میں واقع "شہدائے الاقصیٰ" اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جو غزہ پٹی کے وسطی حصے میں واقع ہے۔
-
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا ’غزہ مارچ‘: اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کی اپیل
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ مارچ سے خطاب میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 اپریل کی ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔
-
تصویری رپورٹ |غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ میں پینے کے پانی کی قلت
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کے بعد صاف پینے کے پانی تک رسائی نہایت مشکل ہو گئی ہے۔ البریج پناہ گزین کیمپ میں کم سن فلسطینی بچے بھی پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ |غزہ میں واقع الشفا اسپتال کی ابتر صورتحال
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملوں کے آغاز سے ہی متعدد اسپتالوں اور طبی اداروں کو نشانہ بنایا ہے، یہاں تک کہ مریضوں کو ابتدائی طبی نگہداشت فراہم کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ شفا اسپتال غزہ کے ان طبی مراکز میں سے ایک ہے جو اسرائیلی حملوں کے باعث شدید نقصان کا شکار ہوا، اور اس کا ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ اور اس میں موجود آلات، جو بیماریوں کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ| غزہ:النصیرات پناہ گزین کیمپ میں خوراک کی شدید کمی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غز میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں خوراک کی قلت ایک سنگین انسانی بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ مقامی ذرائع اور امدادی تنظیموں کے مطابق، سیکڑوں خاندان روزانہ بھوک اور غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جب کہ امدادی سامان کی رسائی محدود ہو چکی ہے۔ کیمپ میں مقیم بچوں، خواتین اور بزرگوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کئی دنوں سے غذائیت سے بھرپور خوراک دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ والدین بے بسی کے عالم میں بچوں کو بھوکا سلا رہے ہیں۔
-
ویڈیو نیوز | بنگلادیش میں مقاومت فلسطین کی حمایت میں شاندار مظاہرہ
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | بنگلادیش کے مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک لاکھ سے زیادہ مظاہرین نے غزہ پٹی میں صہیونی ریاست کے جرائم پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈھاکہ یونیورسٹی میں اجتماع کیا۔ انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور "آزاد فلسطین" کے نعرے لگا رہے تھے۔/110
-
تصویری رپورٹ | دانشگاه معارف اسلامی کے اساتذہ اور طلباء کا مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اجتماع
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، قم شہر میں واقع دانشگاه معارف اسلامی کے اساتذہ، طلباء اور عملے نے ایک اجتماع منعقد کر کے غزہ کی پٹی میں صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کیا۔
-
مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بے نقاب
اسرائیل کی جانب سے انخلاءکے احکامات میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لئے زمین تنگ کی جارہی ہے، ایسے میں مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بھی بے نقاب ہو رہے ہیں۔
-
پاکستان: غزہ میں قیامت، اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکاہے؛ علماء کا فتویٰ + ویڈیو
قومی فلسطین کانفرنس میں شریک علماء نے کہا ہے کہ غزہ پر قیامت ٹوٹ رہی ہے، ہم نے تمام اسلامی حکومتوں سے کھل کر فتویٰ کے ذریعے کہا ہے کہ آپ پر جہاد فرض ہوچکا ہے۔ / اہل اسلام کی قیادت مردہ پن کا شکار ہے / امریکہ-اسرائیل کی سفاکیت بے نقاب ہو چکی ہے / اسرائیل کا انبیا کی زمین پر قبضہ ناجائز ہے / اہلیان غزہ اور حماس کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں / اسلامی ممالک، ملک ہیں یا امریکی اڈے؟ / گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
-
57 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 50 ہزار 752 ہوگئی
غزہ پر غاصب صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہدائے غزہ کی تعداد 50 ہزار 752 ہوگئی ہے