22 اپریل 2026 - 23:57
باب المندب ابھی سے، فی الحال اسرائیل کے لئے، بند ہے، صومالیہ

صومالیہ نے ناجائز صہیونی ریاست کی طرف سے جعلی "صومالی لینڈ" ریاست کے تسلیم کئے جانے کے جواب میں صہیونی جہازوں کی آمد و رفت کو منع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایتھوپیا اور افریقی اتحاد کے ہیڈکوارٹر میں صومالیہ کے سفیر نے صہیونی ریاست کی طرف سے صومالی لینڈ کے علیحدگی پسندوں کی حمایت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ موغادیشو کی ارضی سالمیت میں کسی بھی قسم کی مداخلت کے نتا‏ئج خطرناک ہونگے۔

عبداللہ ورفا نے مزید کہا کہ جو بھی ملک صومالیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے اور اس کی ارضی سالمیت کو نقصان پہنچائے اسے سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا اور باب المندب تک رسائی میں رکاوٹوں سے دوچار ہوگا۔

گوکہ مغربی اور صہیونی تجزیہ کار نہیں سمجھتے کہ صومالیہ فوجی اقدام کے ذریعے باب المندب کی بندش کی طرف جا ئے گا لیکن ان کا خیال ہے کہ صومالیہ کا یہ موقف خطرناک سفارتی پیشرفت کا باعث بن سکتا ہے اور صومالیہ کی حکومت کو یمن کے ساتھ اتحاد کی طرف بڑھا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha