بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے امریکہ کو خبردار کیا کہ: ہم دشمنوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے، آبنائے ہرمز پر پورا کنٹرول قائم رکھنے، اور اس کا انتظام و انصرام جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، چنانچہ اگر امریکی-صہیونی دشمنوں نے پھر بھی جارحیت کا ارتکاب کیا تو انہیں پہلے سے زیادہ شدید ضربات کا نشانہ بنایا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس کی جارح فوج محاصرہ، خطے میں ڈاکہ زنی اور بحری قزاقی کا سلسلہ جاری رکھے، تو یقین جانے کہ اسے ایران کی بالادست مسلح افواج کی شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں متنبہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، پہلے سے کہاں زیادہ طاقت اور تیاری کے ساتھ، اپنی سالمیت، خودمختاری، سرزمین اور قومی مفادات کے دفاع کے لئے تیار ہیں، اور امریکی فوج نے ہماری اس طاقت کے کچھ مظاہرے اپنی آنکھوں سے دیکھ لئے ہیں۔
بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے: ہم تیار اور پر عزم ہیں کہ خطے میں دشمنوں کے رویوں اور نقل و حرکت کی نگرانی، آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور انتظام و انصرام جاری رکھیں، اور اگر امریکی ـ صہیونی جارحیت دہرائی گئی تو تو انہیں پہلے سے زیادہ شدید ضربات کا نشانہ بنا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ