11 جون 2026 - 05:04
ابتدائی دو لہروں امریکی دشمن کے 18 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شرپسند امریکی فوج کی جارحیتوں کے جواب میں ہونے والے حملوں کی ابتدائی دو لہروں میں 18 انتہائی اہم امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ القاصم الجبارین

فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَیْکُمْ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے بہادر مجاہدوں اور سپاہ پاسداران کی بحریہ کہ سورماؤں نے آج صبح بندرعباس ایئرپورٹ، پولیس ہیڈکوارٹر اور سپاہ کی بعض ساحلی چوکیوں اور سروسز یونٹس پر جارح اور طفل کُش امریکی فوج کی جارحیت کے جواب میں ابتدائی طور دو لہروں میں کاروائیاں کیں اور کویت میں واقع دو امریکی ہوائی اڈوں علی السالم اور احمد الجابر نیز بحرین میں شیخ عیسی امریکی اڈے میں 18 اہم امریکی تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا۔

وَمَا النَّصرُ إِلّا مِن عِندِ اللَّهِ العَزیزِ الحَکیم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha