21 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کےلئے امدادی سامان کے حامل جہاز" اسٹل " پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی کھلی بحری قزاقی قرار دی –

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمانپرست نے غزہ کےلئے امدادی سامان کے حامل سوئیڈن کے ایک جہاز پر حملہ اور اسے اغوا کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کا یہ اقدام بحری قزاقی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے –اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کے اس اقدام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غزہ کے باشندوں کے خلاف جاری صہیونی مظالم کو رکوانے کےلئے فوری اقدام کریں – انہوں نے ماضی میں  "ماوی مرمرہ" بحری جہاز پر صہیونی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر اس وقت صہیونی ریاست کےحملے کا نوٹس لیا جاتا تو وہ اس دفعہ ایک اور جہاز پر حملے کی ہمت نہیں کرسکتی تھی –صہیونی فوج نے ہفتہ کے دن غزہ کےلئے امدادی سامان کے حامل سویئڈن کے جہاز " اسٹل " پر حملہ کرکے اسے غزہ جانے سے روک دیا-...../169