ابنا: فلسطين کي منتخب حکومت کے وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے عالمي برادري اور انساني حقوق کي تنظيموں سے مطالبہ کيا کہ صہیوني ریاست کي قذاقي بند کروائيں اور غزہ کے محصور عوام کے لئے بھيجي جانے والي امدادي ا شياء کو غزہ پہنچانے کا راستہ صاف کريں۔فلسطين کي منتخب حکومت کے ترجمان طاہر النونو نے بھي ايک بيان ميں غزہ جانے والے کينيڈا اور آئرلينڈ کے بحري جہازوں کا صہیوني ریاست کي جانب سے راستہ روکے جانے کو عالمي قوانين کي کھلي خلاف ورزي اور جنگي جرم قرار ديا ہے۔اسرائيلي بحريہ نے جمعے کو غزہ جانے والے دونوں جہازوں کا راستہ روک ديا اور انہيں اسرائيل کي اسدود بندگاہ پر پہنچا دياـ صہیوني ریاست نے فلسطين کيمنتخب حکومت کو گرانے کے لئے سن دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ کرر کھا ہے ۔...../169
4 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 276682
امدادي اشياء ليکر غزہ جانے والے بحري جہازوں کو صہیوني ریاست کي جانب سے روک لئے جانے کے بعد فلسطين کے منتخبوزير اعظم نے عالمي برادري سے اسرائيل کي بحري قزاقي بند کروانے کا مطالبہ کيا ہے۔