8 جون 2026 - 17:32
خاتم الانبیاءؐ برگیڈ :  کارروائیاں روک دی گئیں، جارحیت جاری رہی تو زیادہ سخت جواب دیا جائے گا

جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حضرت خاتم الانبیاءؐ برگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان اور الضاحیہ میں اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں، جو امریکا کی حمایت سے انجام پائیں، کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مقتدر مسلح افواج نے مظلوم لبنانی عوام کی حمایت میں اس رژیم کو دردناک جواب دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ایسا جواب تھا جس سے اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔

 مزید اعلان کیا کہ مسلح افواج کی کارروائیاں فی الحال روک دی گئی ہیں، تاہم اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر جارحیت اور اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ، بالخصوص جنوبی لبنان میں، جاری رہا تو اس کے جواب میں پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha