بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ شمال مغربی یورپ میں تحویل کے لئے ایران کے ہلکے تیل (Light crude oil) کی قیمت 92/79 ڈالر فی بیرل تک پہنچی ہے۔
یورپ کے اسی علاقے میں ایران کے بھاری تیل (Heavy crude oil) نیز فروزان آئل فیلڈ کے تیل کےسودے، بالترتیب 90/89 اور 91/14 ڈالر فی بیرل انجام پائے ہیں۔
26 ایرانی جہازوں نے امریکی محاصرہ توڑ دیا
"لوئیڈ لسٹ Lloyd's List" کےمطابق ایران کی "شیڈو فلیٹ" سے متعلق 26 بحری جہاز امریکی اعلان کردہ محاصرے کو بائی پس کر پائے ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی صورت حال
امریکی صدر اور اس کے جوے باز ٹیم کی جوابازیوں کے برعکس، تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہؤا ہے اور قیمتیں کم از کم جنگ سے پہلے کے بنسبت دو گنا ہو گئی ہے۔
ابوظہبی آئل کمپنی کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا: آبنائے ہرمز کی 50 روزہ بندش 60 کروڑ بیرل کی سپلائی میں رکاوٹ بن گئی ہے۔
سعودی وزیرخزانہ "محمد الجدعان" نے کہا: تیل کی قیمت محض موبائل اسکرین پر 90 ڈالر فی بیرل ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں میں تیل کی حقیقی قیمتیں 120، 130، 140، 150 اور حتیٰ 160 ڈالر فی بیرل رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ