بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مغربی ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کار، نیز مغربی اہلکار تسلیم کرتے ہیں کہ امریکہ کو نہ صرف میدان میں فوجی اور تزویراتی شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے بلکہ اس کو مذاکرات کے میدان میں شکست اٹھانا پڑی ہے۔
ٹرمپ کے نائب جے ڈی وینس کو امریکی سینٹ کے طعنے: ڈرامہ تھا نہ کہ سنجیدگی
امریکی سینیٹر اینڈی کیم (Andy Kim) نے ایران کے مقابلے میں امریکی مذاکراتی ٹیم کے نکھٹوپن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عشروں پر محیط امریکی-ایرانی اختاف کے ایک دن میں حل کرنے کی توقع بے جا تھی۔
انھوں نے مزید لکھا ہے: جے ڈین وینس سے 5 فروری کا پورا دن سرمائی اولپک کے کھیلوں میں گھوم گھوم کر گذارا، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ بنیادی طور پر سنجیدہ سفارتکاری کے لوازمات کا ادراک رکھتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ جنگی حالات کی سفارتکاری میں ایک عظیم منصوبہ بندی، فنی مہارت اور مسلسل تعامل اور صلاح مشورے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف سے امریکی فوجی ـ اور پٹرول کی قیمتوں سے دست بگریبان عوام ـ سنجیدہ مذاکرات کے محتاج ہیں نہ کہ اس ڈرامے کے جو ہم نے دیکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ