بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مشہور امریکی سیاسی سائنسدان اور پروفیسر ڈاکٹر جان میئر شیمر نے بدھ کی شام کو کہا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے شکست کھائی۔
میئرشیمر نے ایران کے ساتھ امریکہ کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد، ایک تجزیئے کے ضمن میں وضاحت کی کہ "ٹرمپ کشیدگی بڑھانے والی سیڑھیوں پر نہیں چڑھ سکتا اور کامیاب نہیں ہو سکتا، کیونکہ ایرانی ہر مرحلے میں اس کو شکست دے سکتے ہیں اور اس کی پیشقدمی روک سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا: ٹرمپ کے پاس کشیدگی بڑھانے اور ساتھ ہی کامیاب ہونے کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے۔
میئر شیمر نے کہا: ٹرمپ کے پاس نکلنے کے لئے کوئی راستہ نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا: اس کے پاس اس صورت حال سے نکلنے کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے، جو اس کی موجودہ تصویر پر منتج نہ ہو کہ امریکہ کو شکست ہوئی ہے۔ البتہ اگر وہ شکست مان لے تو اس کے پاس نکلنے کا ایک راستہ ہے، لیکن یہ سیاسی لحاظ سے اس خاص سیاسی صورت حال میں اس کے لئے ممکن نہیں ہے۔
میئر شیمر نے کہا: چنانچہ اگر آپ جنگ ختم نہ کرپائیں اور ساتھ ہی کشیدگی کی سیڑھیوں سے بھی نہ چڑھ سکیں اور حتمی برتری حاصل نہ کرپائیں تو آخرکار کہاں پہنچیں گے؟ نتیجہ یہ ہے کہ ایک دلدل میں پھنس جائیں گے اور اس میں دھنستے جائیں گے، یہ صورت حال مجھے بہت حد تک ویتنام کی جنگ کی یاددہانی کراتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ