بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا:
انٹیلی جنس ـ آپریشنل اقدامات کے ذریعے امریکی ـ صہیونی کمانڈروں کے چار خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا اور انہیں بجلی کی سی تیزی سے بھاری حملوں کا نشانہ بناکر تباہ و برباد کیا گیا۔
بحریہ کے انٹیلی جنس اور آپریشنل فورسز نے امارات کے شہر مہاد کے ایک محلے میں دہشت گرد امریکیوں کے خفیہ کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو درست نشانے پر لگنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس خفیہ ٹھکانے میں کم آز کم 200 کماندروں اور درمیانی رینکس کے افسران موجود تھے، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا اندازہ اس مقام پر آنے جانے والے بے شمار ایمبولینسوں سے لگایا جا سکتا تھا۔
ایک دوسری کاروائی میں ـ چھاؤنی سے باہر ـ بحرین میں پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈروں کے اجلاس کو تباہ کن ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا اور اس مقام پر بھی ایمبولینسوں کی بڑی تعداد دکھائی دی۔
نیز بحریہ کے مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ایک express room نامی کنٹینر بردار جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس پر تیسرے ملک کا پرچم لہرایا گیا تھا۔
علاوہ ازیں سپاہ پاسداران کی بحریہ نے سعودی عرب کے ساحلی علاقے ظہران میں واقع امریکی اڈے ـ کے باہر نصب شدہ ـ ایف-16 طیاروں کو گائیڈ کرنے والے ایک ریڈار کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔
بحریہ نے حالیہ چند دنوں اور وعدہ صادق-4 آپریشن میں ہونے والی کاروائیوں کو اپنے شہید کمانڈر ریئر ایڈمرل پاسداران علی رضا تنگسیری کو پیش کیا ہے۔
اس بیان میں کہا ہے کہ بحریہ اپنے شہید کمانڈر کا مشن پوری قوت و استحکام کے ساتھ جاری رکھے گی اور ہمیں یقین کہ وہ بحر و بر میں ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری کمان کر رہے ہیں۔
"ونرید ان نمن علی الذین استضعفوا فی الأرض و نجعلهم أئمة ونجعلهم الوارثین"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ