بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے جھوٹے دعوے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے عوام جارحوں کو مکمل اور پشیمان کرنے والی سزا دینے کے خواہاں ہیں۔ تمام تر سرکاری عہدیدار اس ہدف تک پہنچنے تک رہبر انقلاب اور عوام کی پشت پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ فیک نیوز کے سرغنے مالیاتی اور تیل کی منڈیوں میں ہیراپھیری کرنے اور اس دلدل سے بھاگ جانے کے درپے ہیں جس میں وہ بری طرح دھنس چکے ہیں۔
ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایک دوسرے پیغام میں X نیٹ ورک پر لکھا: فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ وہ مالیاتی ادارے بھی جائز فوجی اہداف شمار کئے جاتے ہیں جو امریکہ کے فوجی بجٹ کے لئے رقم فراہم کرتے ہیں۔
انھوں نے امریکی وزارت خزانہ کی سیکورٹیز خریدنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا: امریکہ کی وزارت خزانہ کی سیکورٹیز ایرانیوں کے خون میں رنگی ہوئی ہیں؛ انہیں خریدوگے تو گویا تم نے اپنے اثاثوں اور دفاتر کی تباہی خرید لی ہے۔
انھوں نے مزید لکھا: ہم تمہارے پورٹ فولیو کی نگرانی کر رہے ہیں، یہ آخری انتباہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت کے زیادہ تر مالی ذرائع سیکورٹیز بیچ کر فراہم کئے جاتے ہیں اور عرب ممالک ـ خاص کر خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں ـ کے مالی ادارے ان سیکورٹیز کے سب سے بڑے گاہک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ