9 اپریل 2026 - 01:34
موجودہ صورت حال میں جنگ بندی اور مذاکرات بے معنی ہیں، قالیباف

اسپیکر پارلیمان نے لکھا: امریکہ اور صہیونی ریاست کے ہاتھوں سمجھوتے کے فریم ورک کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی کی رو سے، جنگ بندی اور مذاکرات بے معنی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کے مطابق، مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے لکھا:

لبنان پر عدم جارحیت، ایران پر عدم جارحیت اور یورینیم کے افزودگی کا حق مذآکرات کے لئے مقررہ فریم ورک کے بنیادی نکات ہیں۔

ہم ابتداء ہی سے موجودہ عمل کو بداعتمادی  سے دیکھ رہے تھے اور جیسا کہ اندازہ لگایا جاتا تھا، امریکہ نے اس بار بھی مذاکرات سے پہلے ہی عہدشکنی کی۔

ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پیش کردہ منصوبہ مذاکرات کا فریم ورک ہوگا جس پر بات چیت ہوگی، لیکن اس نے بہت جلد کم از کم تین نکات کی خلاف ورزی کی ہے۔

1۔ لبنان اور مقاومت کے محاذوں پر عدم جارحیت؛ جس کے گواہ پاکستانی وزیر اعظم بھی ہیں: فوری جنگ بندی تمام علاقوں میں بشمول لبنان اور دیگر علاقے۔

2۔ جارح ڈرون کا ملکی فضائی حدود میں داخلہ ـ جسے مار گرایا گیا ـ ایرانی فضائی حدود پر کسی بھی قسم کی دوبارہ  جارحیت کی ممانعت، کی شق کی خلاف ورزی ہے۔

3۔ ایران کا یورینیم افزودگی کا حق، جو فریم ورک کا چھٹا نکتہ ہے۔

اب اسی مذاکراتی فریم ورک پر مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہیں اس کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ان حالات میں نہ دو طرفہ جنگ بندی معنی رکھتی اور نہ مذاکرات۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha