22 مارچ 2026 - 13:37
ٹرمپ عنقریب ایران سے جنگ بندی کی التجا کرنے پر مجبور ہوجائے گا، انڈیپنڈنٹ

اخبار انڈیپنڈنٹ نے لکھا کہ ٹرمپ بہت جلد مجبور ہوجائے گا کہ احترام کے ساتھ ایران سے گڑگڑا کر کہہ دے کہ اپنا پیر مغربی معیشت کے گلے سے اٹھا دے اور اس کے عوض ایران کو رعایتیں دے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اخبار انڈیپنڈنٹ نے لکھا:

- ٹرمپ ایسی جنگ میں الجھ گیا ہے جس کی ذمہ داری سے وہ پہلو تہی نہیں کر سکتا۔ ایسے حال میں کہ ایران اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، کامیابی کا اعلان نہیں کر سکتا۔

- ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کے لئے احترام کے ساتھ ایرانیوں سے پوچھنا پڑے گا کہ وہ کیا کیا رعایتیں چاہتے ہیں۔ "ایپک فیوری" کاروائی سستی اور فرسودگی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے آپشنز ختم ہو رہے ہیں اور کام مشکل سے مشکل تر ہو رہا ہے۔

- ٹرمپ اس وقت ایک مضحکہ خیز صورت حال سے دوچار ہے اور اب جنگ سے نکلنے کے لئے ایرانیوں کی مرضی سے سے وابستہ ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ایران اسرائیل پر اپنے حملے روک دے، قطر، کویت، امارات اور سعودی عرب پر میزائل حملے بند کرے، اور سب سے اہم یہ کہ آبنائے ہرمز کو بحری جہازرانی کے لئے کھول دے۔

- ٹرمپ عنقریب مجبور ہوجائے گا کہ پورے اکرام و احترام کے ساتھ ایران سے درخواست کرے کہ وہ اپنا پیر مغربی معیشت کے گلے سے اٹھا دے اور اس کے مقابلے میں ایران بھی اپنے لئے رعایتوں کا مطالبہ کرے گا۔

- اسلامی جمہوری نظام گرانے کی غرض سے ہونے والی اب تک کی بمباریاں اور قتل کے واقعات بے فائدہ تھے۔ اب لین دین اور اس ہلاکت خیز بھنور سے فرار کا زمانہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha