22 مارچ 2026 - 15:31
مآخذ: ابنا
ایران کے خلاف حملوں کے مبینہ مراکز کو نشانہ بنایا گیا:ایرانی کمانڈر

 ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کا کہنا ہیکہ ایران پر مبینہ حملوں کے مراکز کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کا کہنا ہیکہ ایران پر مبینہ حملوں کے مراکز کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دو فوجی اڈوں، کو ہدف بنایا گیا، جنہیں ایرانی جزائر کے خلاف کارروائیوں کا مرکز قرار دیا گیا تھا۔

ایرانی کمانڈر کے مطابق ان کارروائیوں میں بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید سخت لہجے میں خبردار کیا کہ ایرانی علاقوں کے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha