21 مارچ 2026 - 17:24
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 68ویں لہر؛ اسلامی جمہوریہ کی بحری اور فضائی قوت کا مظاہرہ

معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 68ویں لہر میں سپاہ پاسداران کی بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے ـ وہم زدہ امریکی اور صہیونی دشمنوں کے تصورات کے برعکس ـ اسلامی جمہوریہ ایران کی 'بحری اور فضائی طاقت کے امتزاج' کا مظاہرہ کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور ایرواسپیس نے کوڈنیم "یا صاحب الزمان ادرکنی" کے ساتھ، معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 68ویں لہر میں ـ وہم زدہ امریکی اور صہیونی دشمنوں کے تصورات کے برعکس اسلامی جمہوریہ ایران کی 'بحری اور فضائی طاقت کے امتزاج' کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اس کاروائی کو میڈیا کے شہداء اور سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل ڈاکٹر نائینی کے نام کر دیا۔

اس کاروائی کے دوران سپاہ پاسداران کے کئی وارہیڈز کے حامل خرمشہر =-4 میزائلوں نے کئی پرتوں پر مشتمل الٹرا ماڈرن صہیونی دفاعی نظامات کو خلل سے دوچار کرکے، حیفا، تل ابیب اور دوسرے مقبوضہ علاقوں میں 25 اہم مقامات کو منہدم کر دیا۔

ایرواسپیس یونٹس نے ایک Network based اور Multi-layered کاروائی میں درجنوں کامیکازے ڈرونز کے ذریعے خطے میں واقع کئی امریکی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کی ہر دم تیار اور مستحکم یونٹوں نے "الحد" امریکی اڈے میں امریکی دہشت گردوں کے ایک چھ لاجسٹک سایہ بانوں کو ڈرون طیاروں کا نشانہ بنایا گیا اور ان سایہ بانوں میں پیٹریاٹ دفاعی سسٹم کے آلات اور اوزاروں کو منہدم کیا گیا اور شیخ عیسیٰ امریکی اڈے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ہوائی اڈے کے لاجسٹک نظام کو شدید نقصان پہنچا۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں موجودہ جہازوں اور کشتیوں کو ہدایت کی ہے کہ چینل 16 پر کسی بھی مشکوک سمندری نقل و حرکت کے بارے میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کو مطلع کریں تاکہ فوری طور پر جائزہ لے کر حل کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ آبنائے ہرمز ـ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم پر ـ امریکیوں - صہیونیوں اور ان کے حلیفوں کے لئے مکمل طور پر بند ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha