22 مارچ 2026 - 00:37
صہیونی ریاست کے فوجی ڈھانچوں اور ایندھن کے ذخائر پر ایرانی فوج کے ڈرون حملے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا بیان نمبر 37: "آج علی الصبح اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈرونز نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے فوجی ڈھانچوں، ایندھن کے مراکز، اور بن گوریون ایئرپورٹ پر ایندھن فراہم کرنے والے ایئر ٹینکرز کی تعیناتی کے مقام کو نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی دشمن کی طرف کے شدید سینسرشپ کے باوجود، ـ سپاہ پاسداران اور فوج کے حملوں کی وجہ سے قدس شریف پر قابض غاصب ریاست کی تنصیبات، طیاروں کا ایندھن فراہم کرنے والے مراکز، بن گوریون ایئرپورٹ اور اس کے پروازوں کے نظام، نیز فوجی نفری کی نقل و حرکت کے نظام میں شدید خلل پڑا اور جعلی ریاست نفری کو ریل گاڑی کے ذریعے منتقل کرنے پر مجبور ہوئی؛ یہ صورت حال غیر فوجی کو خطرے ڈال سکتی ہے۔

مقبوضہ سرزمین میں اہداف کے مکمل بینک نے ڈرون حملوں کے لئے مسلح افواج کا راستہ ہموار کر دیا ہے اور مقبوضہ سرزمین کی گہرائیوں میں حملے ـ خطرہ ٹل جانے تک ـ جاری رہیں گے۔

بن گوریون ائیرپورٹ میں ائیر فیول ٹینکرز کی تعیناتی اور ایندھن کے ذخائر کے  ساتھ ساتھ صہیونی اسپیشل فورسز کا ہیڈکوارٹر اور صہیونی فضائیہ کی تنصیبات بھی واقع ہیں۔ اور اس کے برابر میں فضائیہ کی مصنوعات اور لڑاکا طیاروں کی نگہداشت اور اوورہالنگ کے مراکز واقع ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha