شیعہ مرجع تقلید نے فرمایا: جو بھی شخص یا ریاست مسلمہ امہ اور اس کی حکمرانی اور قیادت و مرجعیت کو دھمکی دے یا (خدا نخواستہ) ان پر حملہ کرے، اس کا حکم "محارب" کا حکم ہے اور مسلمانوں یا اسلامی حکومتوں کی طرف سے دھمکی یا حملہ کرنے والوں کے ساتھ تعاون اور ان کی تقویت، حرام ہے اور ضروری ہے کہ پوری دنیا میں ان دشمنوں کو اپنی بات اور موقف سے پشیمان کر دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید صدر رئیسی کی پہلی برسی کے موقع پر شہید صدر سمیت شہدائے خدمت کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے فرمایا: میں ایک یاددہانی مقابل فریق کو دینا چاہتا ہوں، امریکی فریق، جو ایٹمی مذاکرات میں بالواسطہ طور پر بات چیت کے لئے آتا ہے، کوشش کریں کہ زیادہ ہرزہ سرائی نہ کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: عزہ میں صہیونی ریاست کے جرائم اور درندگیوں، اور کے لئے جاری مغربی حمایت، کا مقابلہ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔/ ہمارا فوجی دو کام کرتا ہے: ایک یہ کہ دشمن کو پیچھے دھکیل دے اور دوسرا یہ خود کو محفوظ رکھے؛ لیکن ہمارے امدادی کارکن کو اپنی حفاظت کی فکر نہیں ہے، اس کو دوسروں کی جان کی فکر ہے اور دوسروں کی حفاظت کے لئے میدان میں اترتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے فرمایا: میرا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ کی توفیق سے، اللہ کی عزت و جلال سے، فلسطین صہیونی غاصبوں پر غلبہ پائے گا؛ یہ ضرور ہو کر رہے گا۔ باطل کا ایک دور ہوتا ہے، کچھ دنوں تک جلوہ گری کرتا ہے، لیکن اسے [بہرحال] جانا ہے، اس کو حتمی طور پر جانا ہے؛ اس میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے۔ یہ جو ظواہر دکھائی دیتے ہیں، کچھ سرگرمیاں دکھا رہے ہیں، اور شام اور دوسرے علاقوں میں پیشقدمی کر رہے ہیں، لیکن یہ ان کی قوت کا ثبوت نہیں ہے یہ ان کی کمزوری کی علامت ہے، اور مزید ضعف اور کمزوری کا سبب بنے گی؛ ان شاء اللہ
رہبر انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کے کچھ کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کو زیادہ سے زیادہ تیاری نرم اور سخت شعبوں کو ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا: دشمن اسلامی جمہوریہ کی ترقی سے بے چین اور گھبرایا ہؤا ہے۔