بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || خدائے متعال ملت ایران کو بہت بڑے امتحانانات و ابتلائات سے دوچار کیا ہے اور اس قوم کو بڑے مشنز کے لئے منتخب کیا ہے۔

ایک امتحان و آزمائش یہی ہے کہ جنگ کے وسط میں اس ملت کے قائد و امام جام شہادت نوش کر گئے۔ یہ آزمائش و ابتلاء و امتحان عظیم ترین آزمائشوں، امتحانات اور ابلائات میں سے ایک ہے، اور اگر ایک قوم ایسی نہ ہوتی جو اس امتحان سے گذرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، خدائے متعال اس امتحان و ابتلاء و آزمائش کا انتظام و اہتمام نہ فرماتا۔
ملت ایران عالمی مستکبرین کے ساتھ ایک بڑے معرکے ميں، پرچمِ اسلام کو ـ تمام تر صعوبتوں کے باوجود ـ اونچا رکھے ہوئے ہے۔
امت کی یہ تربیت، امام زمانہ (علیہ السلام) کی تاریخی سرپرستی کا حاصل ہے جو موجودہ دور میں نئے مرحلے میں داخل ہوئی اور اس امت کو حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ) کے دو عظیم الشان نائبین کے ہاتھوں سخت امتحانوں سے گذارا گیا اور پروان چڑھایا گیا اور تیار ہو گئی تاکہ تاریخ میں اپنے کارہائے نمایاں کو پایۂ تکمیل تک پہنچا دے۔
آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ جب ملت ایران اس انداز سے مقاومت و مزاحمت کرتی ہے، دشمن حیرت زدہ ہوجاتا ہے اور پوچھتا ہے: "یہ لوگ ڈرتے کیوں نہیں، یہ پسپا کیوں نہیں ہوتے۔"
بلا شبہ اس قسم کی امت کی تعمیر کے لئے ایک اعلیٰ و اعظم انتظام و تدبیر کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: آیت اللہ میرباقری
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ