اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا برارد ہمسایہ ملک ہے جس کے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں جبکہ اسرائیل پورے خطے کی سلامتی کے لیے اصل خطرہ ہے۔
پیر کی شب ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا بردار ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں جبکہ اسرائیل پورے خطے کے لیے اصل خطرہ ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک ہر طرح سے ایران کے ساتھ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ ملک ہر خطرے سے محفوظ رہے۔
غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت سے متعلق پاکستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے پاکساتان کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
خواجہ محمد آصف نے غزہ میں پاکستانی فوج کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ وہ اس بار میں کوئی قیاس آرائي نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو اپنے اجتماعی دفاع کے لیے ایک جامع دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ